*پندرہ سال تک گاوں کے لوگوں کی بکریاں اجرت پر چراتا رہا* تاکہ عمرہ کرسکے ،جب رقم پوری ہوئی تو ملنے چلا آیا پھر رب نے بھی اپنے بندے کو ایسی عزت بخشی کے پوری عرب دنیا میں چرچے ہو گئے

🌹سب کچھ خرچ کرکے میری زیارت کرسکیں 🌹عشق پہلے امتحان لیتا ہے کہ محب اپنے محبوب کے لئے کتنے مصائب و تکالیف برداشت کرسکتا ہے  پھر اپنا کچھ حصہ عطا کرتا ہے  حضرت بلال رضی ﷲ عنہ  تپتی ریت پر کڑکتی دھوپ میں سینے پر بھاری پتھروں کی تکلیف سے دوچار ہوئے تو تب یہ مقام  حاصل ہوا کہ کعبے کی چھت پر چڑھ کر اذان دی اور خوبصورت ترین حور  ملک حبش کے رہنے والے غلام کی مشتاق نظر آئی

اسی طرح بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میں،تپتی چٹانوں پر پندرہ سال بکریاں چرا کر اور پیسہ پیسہ جوڑ کر جب عاشق صادق بارگاہ اقدس ﷺ میں پہنچا تو سرکار مدینہ ﷺ نے اپنے اس گمنام عاشق کو پوری دنیا میں مشہور کردیا کہ میرے عشاق ایسے بھی ہوتے ہیں

یہ جذبہ اور محنت اس حدیث مبارکہ کا مصداق ہے نبی کریم صلی ﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:

میرے بعد ایسے لوگ بھی آئیں گے جن کی خواہش ہوگی کہ سب کچھ خرچ کرکے میری زیارت کرسکیں۔


اللّٰه کریم ہمیں بھی عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا ذرہ نصیب فرمائے۔۔۔آمین