💢اگر دوائیں خریدنے کے پیسے نہیں ، یا دوائیاں خریدنے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کام مفت میں کریں ۔
1. بلڈ پریشر کے مریض اپنا وقت بچوں کے گرد گزاریں ۔ ان کے ساتھ کھیلیں اور بہت سا خوش ہوں۔ ادویات میں کمی آتی جاۓ گی اور بیماری بھاگ جاۓ گی
2. شوگر کے مریض intermittent fasting کریں جس کی ہدایات معالج سے لینا ضروری ہے۔ اس میں صرف hypoglycemia سے بچنا ہے ۔ باقی یہ مفت کا عمل آپ کی شوگر کو کنٹرول رکھے گا اور ادویات بھی کم ہو جائیں گی۔
3. نیند کی کمی کا شکار لوگ مغرب کے بعد کچھ نہ کھائیں ۔ اور عشاء کے بعد لائٹس آف کر دیں ۔ ایک ہفتے میں نیند کی عادت اچھی ہو جاۓ گی اور نیند کی گولیاں بھی چھوٹ جائیں گی۔
4. معدے کی تیزابیت والے لوگ اپنا تکیہ اونچا رکھ کر سوئیں ۔ اور سونے سے 3 گھنٹے قبل کھانا کھائیں ۔ معدے کی ادویات آدھی ہو جائیں گی۔
5. پٹھوں اور ہڈیوں کے امراض والے لوگ لمبی لمبی نمازیں پڑھیں ۔ اور لمبا سجدہ کیا کریں نماز انسان کے ہر عضو کے لیے ایک بہترین ورزش ہے۔خاص کر کمر کی ہڈی کے مسائل کے لئے ۔
6. دائمی زکام کے مریض نمک ملے پانی سے روزانہ دو بار اپنی ناک کو صاف کریں ۔ 2 ہفتے میں زکام انتہائی کم ہو جاۓ گا اور مسلسل کرنے سے بہت زیادہ بہتری ۔ ہمارے ENT کے پروفیسر ہر مریض کو یہ طریقہ بتاتے تھے اور مریض شفا یاب ہو جاتے تھے
صحت کے خزانے سادہ اور قدرتی چیزوں میں رکھے ہیں نہ کہ ادویات کے ڈبوں میں ۔
اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ کیونکہ صحت اہم ہے۔ 💥
0 Comments