بسم اللہ الرحمن الرحیم 💞

ابتداء ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو اندھیرے کو روشنی میں تبدیل کرتا ہے اور دلوں کے بھید خوب جانتا ہے 🥰💜

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! 

امید ہے آپ خیریت و عافیت سے ہوں گے..💓💓

ہمیشہ پہلے کی طرح آج کا بلاگ  بھی انتہائی دلچسپ اور مفید ثابت ہو گا....

ناظرین اک بات ہمیشہ ذہن نشین کر لے مشکلات اللہ سبحان و تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں اور یہ اپنا حل بھی ساتھ لے کر آتیں ہیں. زندگی میں کبھی بھی اگر مشکل وقت آتا ہے تو اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور اس سے ہی مدد مانگے اور ہمیشہ سے اپنی Core Strength کا استعمال کر یں.


تصویر میں جس جانور کو آپ دیکھ رہے ہیں اس کو پنجابی میں "سھ" اور انگلش میں  Porcupine کہتے ہیں ۔یہ ایک سبزی خور جانور ہے اور فصلوں میں رہتا ہے۔ یہ شکاری (predatory) نہیں ہے ۔ کسی پہ حملہ نہیں کرتا ۔ فطری طور پر ایک مسکین اور عاجز مخلوق  ہے۔ لیکن اس پر ہر شکاری جانور حملہ کرتا ہے۔ کتے سے لیکر لومڑی تک اور چیتے سے لیکر ریچھ تک سبھی اس پر حملہ آور ہوتے ہیں ۔کوئی اس پر گھات لگا کر حملہ کرتا ہے تو کوی سامنے سے دلیری کے ساتھ ۔ شکاری جانور طرح طرح کی حکمت عملی اور چالیں استعمال کرتے ہیں ۔ سھ survival کی جنگ میں ہمیشہ جیتتا ہے ۔ اور اس کی بچاو کی حکمت عملی بہت سیدھی اور سادہ ہوتی ہے ۔ بچاو کیلیے یہ اپنی core strength  استعمال کرتا ہے۔ حملے کی صورت میں یہ اپنے کانٹے کھڑے کر لیتا ہے اور chill کرتا ہے۔ حملہ آور جانور کانٹوں سے زخمی اور ذلیل ہو کر چلے جاتے ہیں ۔ اس جانور سے ہم زندگی میں  survival کا گر سیکھ سکتے ہیں ۔ جب بھی حالات مشکل ہو جائیں ۔ہر طرف سے تھپیڑے پڑنا شروع ہو جائیں کچھ سمجھ نہ آئے کہ ایسی صورت حال میں کیا کرنا ہے۔ بس چپ کر کے "سھ" بن جائیں ۔ اپنی core strength کو تلاش کریں اور مشکلات کا سامنا کرنے کیلیے استعمال کریں ۔اپنی حکمت عملی اور چال کو سادہ رکھیں..

اور میں امید کرتا ہوں کہ اس بلاگ سے آپ کچھ نہ کچھ ضرور سیکھا ہو 🥰.

اگر آپ کو پوسٹ اچھی لگی ہو اسکو أپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں.. 

ملتے ہیں کسی نۓ بلاگ میں تب تک کے لیے اجازت دی جیۓ اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو 🤍