بسم اللہ الرحمن الرحیم 💞
ابتداء ہے رب جلیل کے بابرکت نام سے جو اندھیرے کو روشنی میں تبدیل کرتا ہے اور دلوں کے بھید خوب جانتا ہے 🥰💜
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!
امید ہے آپ خیریت و عافیت سے ہوں گے..💓💓
ہمیشہ پہلے کی طرح آج کا بلاگ بھی انتہائی دلچسپ اور مفید ثابت ہو گا..
اس تصویر میں کیا نظر آرہا ہے ؟ یقیناً آپ کا جواب ہوگا2 ہرن.!!! ان دونوں میں سے جو چھوٹا ہرن ہے وہ اصلی ہرن ہے اور جو بڑا والا ہے وہ مجسمہ ہے جو کہ ایک ماں کا کردار ادا کر رہا ہے. داستان یوں شروع ہو تی ہے کہ کہ یہ جو بڑا ہرن ہے کچھ دن پہلے کسی شکاری کے ہاتھوں شکار ہوجاتا ہے اور یہ چھوٹا ہرن جنگل میں اکیلا رہ جاتا ہے.. چونکہ یہ بہت چھوٹا ہوتا ہے تو اور ماں کے نہ ہونے کی وجہ سے بھوک سے نڈھال ہو تا ہے. اتفاق سے اس دن ایک مسافر کا گزر ہو تا اس جنگل سے. وہ کافی شخص رحم دل والا ہوتا ہے لیکن اس شخص کے ماں باپ بھی انتقال کر چکے ہوتے ہیں .اس شخص کو اس چھوٹے ہرن پر ترس آتا ہے اور وہ ایک ہرن کا مجسمہ تیار کرتا ہے اور اس کو اسی جنگل میں رکھ آتا ہے. اس مجسمہ کو دیکھ کر وہ چھوٹا ہرن کچھ وقت کیلئے تھوڑا بہت بہل جاتا ہے اور مسافر پھر اپنی رہ لیتا.اس سارے قصے سے ہمیں یہ سبق حاصل ہوا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا اگر کوئی ماں کا کردار ادا کرتا بھی ہے لیکن اس طرح سے خیال نہیں رکھے گا کہ حس طرح ایک سگی ماں رکھتی ہے... تو آپ سے صرف اتنا کہوں گا اگر آپ کے والدین تاحال حیات ہیں ان کی خدمت کریں ان کا احترام کریں جس سے آپ کی دنیا و آخرت سنور جائے گی.🥰 اور میں امید کرتا ہوں کہ اس بلاگ سے آپ کچھ نہ کچھ ضرور سیکھا ہو 🥰.اگر آپ کو پوسٹ اچھی لگی ہواسکو أپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں.. ملتے ہیں کسی نۓ بلاگ میں تب تک کے لیے اجازت دی جیۓ اللہ پاک آپ کا حامی و ناصر ہو 🤍
0 Comments